ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرن رجیجو کے خلاف الزامات، کانگریس ٹھوس ثبوت پیش کرے: ایس پرکاش

کرن رجیجو کے خلاف الزامات، کانگریس ٹھوس ثبوت پیش کرے: ایس پرکاش

Wed, 14 Dec 2016 21:54:37  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور:14/دسمبر (ایس او نیوز)بی جے پی نے کانگریس سے مطالبہ کیاہے کہ اروناچل پردیش کے ہائیڈرو پروجیکٹ گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کے خلاف لگائے گئے الزامات کے ٹھوس ثبوت پیش کئے جائیں۔بی جے پی کے لیڈر ایس پرکاش نے کہا کہ حکومت کے خلاف غیرمنطقی الزامات لگانے کی کانگریس پارٹی عادی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کرن رجیجو نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اس پراجکٹ کو کانگریس نے منظور کیا تھا۔ اگر کانگریس کے پاس کوئی ثبوت یا آڈیو کلپنگس ہیں،جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کچھ غلط ہوا ہے تو ثبوتوں کو جانچ افسرکے حوالے کیا جائے۔ یہ الزام ناقابل قبول ہے اور یہ کانگریس کی عاد ت بن چکی ہے۔مودی حکومت میں آج کی تاریخ تک کسی بھی وزیر کو رشوت خور ثابت نہیں کیا جاسکا۔ مسٹرپرکاش نے کہا کہ انہوں نے ان کلپنگس کا مشاہدہ کیا ہے۔ رجیجو نے کنٹراکٹر کی جانب سے تحریر کردہ ایک خط کو آگے بڑھایا ہے جس میں اس کی ادائیگی جلد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس میں رشوت خوری کا معاملہ کہاں سے آگیا؟ کانگریس کو اس کے ٹھوس ثبوت پیش کرنے دیجئے ورنہ اسے ایک بے کار مہم سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ منگل کو رجیجو نے کہا تھا کہ کانگریس کے لیڈروں کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ پر ان سے معافی مانگیں۔


Share: